آکسیجن کے بغیر کووڈ سینٹرز بے معنی :امانت اللہ خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-04-2021
بے بسی کا عالم ہے ۔۔۔۔
بے بسی کا عالم ہے ۔۔۔۔

 

 

امانت اللہ نئی دہلی ۔ دہلی میں آکسیجن کامسئلہ سنگین شکل اختیارکررہا ہے،کس کے سبب کورونا کیئر سینٹر قائم کرنے میں رکاوٹ آرہی ہے۔اگر کووڈ سینٹر بنائے جارہے ہیں اور ان میں آکسیجن نہیں ہے تو پھر اس کا بنیادی مقصد فوت ہورہا ہے۔ دہلی کے ممبر اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے چئیرمین امانت اللہ خان نے کہا کہ میں نے ۱۰۰ بستروں کے کووڈ سینٹر کا انتظام کیا لیکن آکسیجن نہ ہونے کے سبب اس کا کوئی فائدہ نہیں۔کیونکہ سب سے اہم آکسیجن ہے۔ایک ہفتے سے آکسیجن نہیں ملی ہے۔ہمارے اسٹاک میں سلنڈر ہیں لیکن آکسیجن نہیں ۔

امانت اللہ نے کہا کہ میں نے ائمہ سے بات کی تھی اور اس بات کا اعلان کیا تھا کہ سب اپنی اپنی مسجدوں یا اس کے آس پاس کووڈ سینٹر کا انتظام کریں گے۔سب نے ایسا کیا ہے لیکن آکسیجن کے بغیر ایسے سینٹر بے معنی ہیں۔ جو بھی مریض ہے اس کو آ کسیجن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلے بڑے قدم اٹھانے ہونگے۔اگر آکسیجن ہوتی تو ہم تمام سینٹرز کو کھول دیتے مگر ایسا نہیں ہوسکا ہے۔ظاہر بات ہے کہ ہم کورونا کے مریضوں کو بستر پر لاکر نہیں لٹا سکتے جب تک کہ آکسیجن نہ ہو۔

جیسے ہی آکسیجن دستیاب ہوگی ۔میں ایسے کئی سینٹر کھول دوں گا۔ امانت اللہ نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ حکومت نے این جی او اور دگیر سپلائرز کو آکسیجن کی سپلائی بند کردی ہے،جس کے سبب عام لوگوں کو آکسیجن کی تلاش میں پریشانی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ یا حکم جاری نہیں ہوا ہے۔