رکھشا بندھن پر یوگی کا تحفہ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 08-08-2025
رکھشا بندھن پر یوگی کا تحفہ
رکھشا بندھن پر یوگی کا تحفہ

 



لکھنؤ/ آواز دی وائس
رکشا بندھن کے مقدس تہوار پر اُتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے صوبے کی خواتین کو ایک خاص تحفہ دیا ہے۔ حکومت نے 8 اگست سے 10 اگست تک روڈ ویز بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔ مہوبا ضلع میں اس منصوبے کا وسیع اثر دیکھا جا رہا ہے۔ روڈ ویز بس اسٹیشن پر بس آتے ہی خواتین مسافروں کا ہجوم اُمڈ پڑتا ہے۔ چند ہی منٹوں میں بسیں خواتین سے بھر جاتی ہیں۔
خواتین اس پہل سے نہایت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مفت سفر کی سہولت سے بچنے والے پیسوں کو وہ راکھی، مٹھائی اور تحفے خریدنے میں استعمال کر رہی ہیں۔ نازیہ، سندھیا، رُخسانہ، حسینہ، پُشپا، روبینہ اور ہیم لتا جیسی خواتین نے حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے اپنے بھائیوں کے پاس پہنچنا آسان ہو گیا ہے۔ یہ اسکیم تمام مذاہب کی خواتین کے لیے نافذ ہے اور اس سے سماجی ہم آہنگی کا پیغام بھی مل رہا ہے۔
مہوبا ڈپو کے اے آر ایم ڈی کے چوبے کے مطابق، رکشا بندھن تہوار کے پیشِ نظر اُتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے مختلف روٹوں پر کُل 90 بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ اس منصوبے سے اُتر پردیش کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش کی خواتین بھی فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ مسلم خواتین نے بھی اس اقدام کی بھرپور تعریف کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رکشا بندھن پر خواتین کے بااختیار ہونے کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔
اس سال تین دن کی مفت بس سروس نے پچھلے برسوں کے مقابلے خواتین کو زیادہ سہولت فراہم کی ہے، جس سے وہ پورے جوش و خروش کے ساتھ تہوار منا رہی ہیں۔ یہ اسکیم وزیرِ اعلیٰ کی بہنوں کے ساتھ جذباتی وابستگی اور سماجی ذمے داری کی علامت بن گئی ہے۔