ریکھا گپتا کی واپس لی گئی زیڈ + سیکورٹی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-08-2025
ریکھا گپتا کی واپس لی گئی زیڈ +  سیکورٹی
ریکھا گپتا کی واپس لی گئی زیڈ + سیکورٹی

 



نئی دہلی / آواز دی وائس
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی سیکیورٹی میں ایک بار پھر بڑا تبدیلی کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے وزیراعلیٰ ریکھا کو دی گئی ’زیڈ کیٹیگری‘ والی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ اب ان کی حفاظت کی ذمہ داری ایک بار پھر دہلی پولیس کو سونپ دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کیسے ہوا تھا؟
معلومات کے مطابق 20 اگست کو وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کیا گیا تھا۔ جب وزیراعلیٰ جن سنوائی پروگرام کے لیے عوام کے درمیان پہنچی تھیں، تو ایک شخص نے ان پر حملہ کر دیا۔ بعد میں وزیراعلیٰ کے دفتر نے جاری بیان میں اسے قتل کی سازش قرار دیا تھا۔ اس حملے کے بعد ہی دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی سیکیورٹی پر تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا اور اسی وجہ سے مرکزی حکومت نے انہیں زیڈ کیٹیگری کی سی آر پی ایف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اب ایک بار پھر ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری دہلی پولیس کو سونپ دی گئی ہے۔
ویسے اس معاملے میں دہلی پولیس نے ملزم راجیش کو گرفتار کر لیا تھا اور اس کا ایک دوست بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔ اسی دوست کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیراعلیٰ ریکھا پر حملہ کرنے کی پلاننگ کافی عرصے سے چل رہی تھی۔
تحقیق سے جڑے ایک افسر نے کہا كہ وہ دونوں بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور راجکوٹ چھوڑنے سے پہلے بھی سکریا نے ان سے کہا تھا کہ وہ دہلی میں کچھ بڑا کرے گا۔ تہسین نے اس سے کہا تھا کہ وہ ہر طرح کی مدد کرے گا اور اس نے آن لائن 2,000 روپے بھی ٹرانسفر کیے تھے۔” دونوں ملزمان کا آمنہ سامنا بھی کرایا گیا تھا۔ اسی وجہ سے دہلی پولیس کی ایک ٹیم جمعرات کو راجکوٹ پہنچی اور تہسین سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔