وزیر اعلیٰ نتیش کا بڑا اعلان

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 04-08-2025
وزیر اعلیٰ  نتیش کا بڑا اعلان
وزیر اعلیٰ نتیش کا بڑا اعلان

 



پٹنہ/ آواز دی وائس
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں ڈومیسائل پالیسی (مقامی رہائش کی پالیسی) کو لے کر ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ نتیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ بہار میں اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں اب ڈومیسائل پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اس اعلان کو انہوں نے ایکس پوسٹ کے ذریعے عوام کے ساتھ شیئر کیا۔ بہار میں کافی وقت سے اس پالیسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
اپنی پوسٹ میں نتیش کمار نے لکھا کہ نومبر 2005 میں حکومت بننے کے بعد سے ہی ہم تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے بڑی تعداد میں اساتذہ کی تقرری کی گئی ہے۔ اب اساتذہ کی بھرتی میں بہار کے رہائشیوں (ڈومیسائل) کو ترجیح دینے کے لیے تعلیمی محکمہ کو متعلقہ قواعد میں ضروری ترمیم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ پالیسی ٹی آر ای-4 سے ہی نافذ ہوگی۔ سال 2025 میں ٹی آر ای--4 اور 2026 میں ٹی آر ای--5 کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹی آر ای--5 سے پہلے ایس ٹی ای ٹی کا بھی انعقاد کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حال ہی میں بہار میں ڈومیسائل پالیسی کے نفاذ کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا۔ ہزاروں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے تھے اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بلا تاخیر اس پالیسی کو نافذ کرے۔ اب وزیر اعلیٰ کے اعلان کے بعد طلبہ میں امید پیدا ہوئی ہے کہ ریاست کے مقامی نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں بہتر مواقع ملیں گے۔