نئی دہلی/ آواز دی وائس
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج وزیرِاعظم نریندر مودی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ یادو نے وزیرِاعظم نریندر مودی کو مدھیہ پردیش آنے کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ نے وزیرِاعظم مودی سے درخواست کی کہ وہ ریاست میں عنقریب منعقد ہونے والے کسان کنونشن اور میٹرو ٹرین کے کوچ بنانے کی فیکٹری کے افتتاح کے لیے آئیں۔
وزیرِاعظم مودی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یادو نے بتایا کہ ریاست میں كاروبار کا ماحول قائم ہے۔ اس سمت میں سودیشی مہم پورے مدھیہ پردیش میں چل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ موہن یادو نے کہا کہ آتم نربھر ہندوستان بنانے کی کڑی میں یہ ایک اہم قدم ہے۔ ہمارا ہدف یہ ہے کہ سودیشی مہم کے تحت معیاری مصنوعات تیار کی جائیں۔ اس کے لیے ہم سب کو زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم مودی کی قیادت اور رہنمائی میں ریاستی حکومت اسی طرح کام کرتی رہے گی اور ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتی رہے گی۔