جموں و کشمیر: ڈوڈہ میں بادل پھٹا، 10 مکانات کو نقصان

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-08-2025
جموں و کشمیر: ڈوڈہ میں بادل پھٹا، 10 مکانات کو نقصان
جموں و کشمیر: ڈوڈہ میں بادل پھٹا، 10 مکانات کو نقصان

 



ڈوڈہ / آواز دی وائس
جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں زبردست بارشیں ہو رہی ہیں۔ مرکز کے زیرِ انتظام اس خطے کے ڈوڈہ ضلع میں منگل کو اچانک بادل پھٹنے سے سیلاب آ گیا۔ اس وجہ سے 10 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ علاقے میں راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں اور انتظامیہ جلد از جلد لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بھاری بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے منگل کی دوپہر "ایکس" پر بتایا کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہروندر سنگھ سے بات کی ہے، جنہوں نے انہیں بتایا کہ بھلیسہ کے چروا علاقے میں اچانک سیلاب آنے کی خبر ملی ہے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے پوسٹ کیا كہ ابھی ابھی ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر ہروندر سنگھ سے بات کی۔ ان کے مطابق بھلیسہ کے چروا علاقے میں اچانک سیلاب آیا ہے۔ فی الحال اس اچانک آئے سیلاب سے کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور میرے دفتر کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ بھیجے جا رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی نظر
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صورتحال پر ایک جائزہ اجلاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات سنگین ہیں اور وہ خود براہِ راست نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سی ایم نے  ایکس پر پوسٹ کر لکھا كہ جموں صوبے کے کئی علاقوں میں حالات کافی سنگین ہیں۔ میں ذاتی طور پر صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے سری نگر سے دستیاب اگلی پرواز کے ذریعے جموں جاؤں گا۔ اس دوران ایمرجنسی بحالی کاموں اور دیگر ضروریات کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو اضافی فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔"
ڈپٹی کمشنر کی بات
ڈپٹی کمشنر ہروندر سنگھ نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا كہ تین دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے، خاص طور پر چناب ندی کے علاقوں میں۔ دو مقامات سے بادل پھٹنے کی خبریں آئی ہیں۔ این ایچ 244 بھی بادل پھٹنے کی وجہ سے بہہ گیا ہے اور ہماری ٹیم اسے بحال کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ اب تک تین افراد کی جان جا چکی ہے، جن میں سے دو گندھور میں اور ایک ٹھاٹھری سب ڈویژن میں ہے۔ 15 رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور گو شالاؤں کو بھی نقصان ہوا ہے۔ ایک نجی ہیلتھ سینٹر کو بھی نقصان ہوا ہے۔ تین پیدل پُل بہہ گئے ہیں۔ جس طرح سے بارش ہو رہی ہے ہمیں اندیشہ ہے کہ ایچ ایف ایل ٹوٹ جائے گا۔ ہم نے چناب ندی کے اطراف اور اس سے جڑی سڑکوں پر عوام کی آمد و رفت محدود کر دی ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔"