سیلاب سے متاثرہ 2,300 گاؤں میں صفائی مہم شروع کی جائے گی: مان

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-09-2025
 سیلاب سے متاثرہ 2,300 گاؤں میں صفائی مہم شروع کی جائے گی: مان
سیلاب سے متاثرہ 2,300 گاؤں میں صفائی مہم شروع کی جائے گی: مان

 



چنڈیگڑھ/ آواز دی وائس 

پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے ہفتہ کو کہا کہ ریاست کے سیلاب سے متاثرہ 2,300 دیہات میں صفائی مہم چلائی جائے گی جس کے لیے 100 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

مان نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر گاؤں کو ایک جے سی بی مشین، ٹریکٹر ٹرالی اور مزدور فراہم کرے گی۔ سیلاب سے گاؤں میں جمع ہوئی ریت، درخت اور دیگر ملبہ ہٹایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابتداء میں ہر گاؤں کو ایک لاکھ روپے ابتدائی رقم کے طور پر دیے جائیں گے۔ اس کے بعد ضرورت کے مطابق اضافی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ یہ مہم 25 ستمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ متاثرہ دیہات میں طبی کیمپ لگائے جائیں گے اور 550 ایمبولینسیں فراہم کی جائیں گی۔ طبی عملے کو پنچایت بھون، دھرم شالاؤں، آنگن واڑی مراکز اور اسکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔

مان نے کہا کہ تازہ رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے 713 دیہات میں 2.60 لاکھ مویشی متاثر ہوئے ہیں۔ بیماریوں کے پھیلنے کو روکنے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ دھان کی خرید 16 ستمبر سے شروع ہوگی اور سیلاب سے متاثرہ منڈیوں کی مرمت 19 ستمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔