نئی دہلی :Ministry of Minority Affairs نے حالیہ دنوں میں حج ہوائی کرایہ میں تقریباً دس ہزار روپے اضافے سے متعلق اٹھنے والے سوالات اور خدشات پر وضاحت پیش کی ہے۔ وزارت کے مطابق کئی میڈیا پلیٹ فارمز پر اس معاملے کو لے کر تشویش ظاہر کی گئی جسے حکومت سنجیدگی سے لیتی ہے کیونکہ ہر عازم حج برسوں بچت کے بعد اس فریضے کی ادائیگی کے لیے جاتا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ایئر لائنز نے ایوی ایشن ٹربائن فیول کی قیمتوں میں مشرق وسطیٰ کے بحران کے سبب ہونے والے اضافے کی وجہ سے فی حاجی 300 سے 400 امریکی ڈالر اضافی مانگے تھے۔ یہ ایک عالمی صورتحال ہے جو کسی ایک حکومت کے کنٹرول میں نہیں۔ تاہم Haj Committee of India نے طویل مذاکرات کے بعد اس مطالبے کو کم کر کے صرف 100 ڈالر فی حاجی تک محدود کر دیا۔ اس طرح ہر حاجی کے لیے تقریباً 200 سے 300 ڈالر کی بچت ممکن ہوئی۔
Various concerns and comments have been observed in several media platforms regarding the increase of Rs 10,000 on Haj airfare. We share the concerns for every pilgrim who saves for years to perform Haj. That is precisely why the Haj Committee negotiated hard on their behalf.
— Ministry of Minority Affairs (@MOMAIndia) April 30, 2026
The… pic.twitter.com/n8Y5xhvWa8
وزارت نے واضح کیا کہ یہ کوئی استحصال نہیں بلکہ حکومت کی طرف سے دباؤ کم کرنے اور عازمین کو بڑے مالی بوجھ سے بچانے کی کوشش ہے۔ یہ فیصلہ شفاف طریقے سے اور تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعد لیا گیا تاکہ حج 2026 کے انتظامات متاثر نہ ہوں کیونکہ ایک لاکھ سے زائد افراد پہلے ہی رجسٹر ہو چکے ہیں۔
مزید یہ بھی بتایا گیا کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز پہلے ہی کرایوں میں نمایاں اضافہ کر چکے تھے اور بعد میں مزید تقریباً 150 ڈالر کا اضافہ بھی کیا گیا۔
وزارت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ہر ہندوستانی مسلمان کے لیے حج کو زیادہ سے زیادہ آسان اور قابل استطاعت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔