سات پاکستانی پناہ گزینوں کو دی گئی شہریت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
خوشی کا لمحہ
خوشی کا لمحہ

 

 

 جے پور:  :پاکستان کے سات پناہ گزینوں نے جے پور میں جمعرات کے روز ہندوستان کی شہریت ملنے کی خوشی ظاہر کی ہے۔ اس کے دوران انہوں نے 'بھارت ماتا کی جے' اور 'وندے ماترم' کے نعرے لگائے۔

 ضلع کلکٹر انتر سنگھ نہرا نے ان پاک پناہ گزین افراد کو جمہوریہ ہند کی شہریت کے سرٹیفکیٹ پیش کیے۔ ان میں سے کچھ اس دن کا سالوں سے انتظار کر رہے تھے۔آخر کار جمعرات کے روز باضابطہ طور پر ہندوستان کے شہری بنتے ہی اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔ ہندوستانی شہریت کا سرٹیفیکیٹ ملتے ہی بھارت کی ماتا کی جے اور 'وندے ماترم' کے نعرے فضا میں گونج اٹھے۔

ضلع کلکٹر نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کو ہندوستانی شہریت دینے کا ایک آن لائن عمل ہے۔ اس وقت سات پاکستانی تارکین وطن کو ہندوستانی شہریت دی جاچکی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل پاک تارکین وطن کو شہریت دینے کا کام صرف آف لائن ہوتا تھا ، لیکن اب درخواست کی موصول ہونے سے لے کر سیکورٹی چیک کے لئے بھیجنے اور سیکورٹی چیک کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا سارا عمل آن لائن مکمل کیا جارہاہے۔

 ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ میں اس عمل کے تحت جمعرات کے روز ضلع کلکٹر نہرا نے پاکستان سے آئے ان ہندووں پھولا دیوی ، پون کمار ، راجیش کمار ، پیاری ، چندر پرکاش ، پریہ اور ممتا کو ہندوستان کی شہریت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ نیمتیکم سنستھا جے پور کے کنوینر گوردھن میگوال نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ہم آہنگی کرکے تمام لوگوں کو شہریت کے سرٹیفکیٹ دلوائے۔