نئے سال پر ملے گا 13 شہروں کو’ فائیو جی ‘ نیٹ ورک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-12-2021
نئے سال میں شروع ہو رہا ہے 13 شہروں  میں فائیو جی نیٹ ورک
نئے سال میں شروع ہو رہا ہے 13 شہروں میں فائیو جی نیٹ ورک

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

یکم جنوری2022 سے چار دن پہلے منگل کو ملک کے 13 شہروں میں جلد ہی 5G انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 5G سروس کے نفاذ سے ان 13 شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار 4G سے 10 گنا زیادہ ہو جائے گی۔

ملک کے 13 شہروں میں جہاں 5G انٹرنیٹ سروس سب سے پہلے شروع کی جائے گی۔ ان میں تین شہر گجرات ریاست کے ہیں۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر کے دو شہر بھی شامل ہیں۔ مرکزی حکومت ملک میں انٹرنیٹ انقلاب لانے کے لیے بہت تیزی سے کام کر رہی ہے۔

 خیال رہے کہ ہندوستان کی تین بڑی نجی ٹیلی کام کمپنیاں ایئرٹیل(Bharti Airtel)، ریلائنس جیو(Reliance Jio) اورآئڈیابوڈافون(Vodafone-Idea)ہندوستان میں 5G انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

ان تینوں کمپنیوں نے موبائل اسیسریز بنانے والی کمپنی ایرکسن اور نوکیا کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

انٹرنیٹ نیٹ ورک کی پانچویں جنریشن کو 5G کہا جاتا ہے۔ یہ ایک وائرلیس براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس ہے جو لہروں کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فراہم کرتی ہے۔

یہ تین اہم فریکوئنسی بینڈز پر مشتمل ہے۔ 5G انٹرنیٹ سروس متعارف ہونے سے ہندوستان میں بہت کچھ بدلنے والا ہے۔ اس سے نہ صرف لوگوں کا کام آسان ہو جائے گا بلکہ تفریح ​​اور مواصلات کے شعبے میں بھی کافی تبدیلی آئے گی۔

واضح رہے کہ 5G کے لیے کام کرنے والی کمپنی ارکشن(Ericsson) کا خیال ہے کہ ہندوستان میں 5 سالوں میں 500 ملین سے زیادہ 5G انٹرنیٹ صارفین ہوں گے۔

 مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ مارچ-اپریل 2022 تک 5G انٹرنیٹ اسپیکٹرم کے لیے بولی لگائی جائے گی۔ 5G شروع کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں نے ٹیسٹ اور ٹرائل مکمل کر لیا ہے۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) کو 5G انٹرنیٹ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ لینا ہے۔ بھارتی ایرٹیل نے بھی ایرکسن کے تعاون سے حیدرآباد میں تجارتی 5G انٹرنیٹ سروس کا پہلے سے تجربہ کیا ہوا ہے۔ 2019 میں ہی، Jio نے بھی 5G نیٹ ورک سروس کی توسیع کے لیے پورے ملک میں انٹرنیٹ نیٹ ورک کی توسیع کے لیے کام کرنا شروع کیا۔