چین نے 1962 کے بعد سے ہندوستانی علاقے میں ایک انچ بھی دراندازی نہیں کی: رجیجو

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 29-07-2025
چین نے 1962 کے بعد سے ہندوستانی علاقے میں ایک انچ بھی دراندازی نہیں کی: رجیجو
چین نے 1962 کے بعد سے ہندوستانی علاقے میں ایک انچ بھی دراندازی نہیں کی: رجیجو

 



نئی دہلی: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے منگل کو لوک سبھا میں کہا کہ چین نے 1962 کی جنگ کے بعد سے ہندوستانی علاقے میں ایک انچ بھی مداخلت نہیں کی ہے اور نہ ہی اروناچل پردیش میں کسی اضافی زمین پر قبضہ کیا ہے۔

رجیجو نے یہ بات اروناچل پردیش میں چینی تجاوزات پر سماج وادی پارٹی لیڈر اکھلیش یادو کے دعوے کا مقابلہ کرنے کے لیے آپریشن سندور پر بحث کے دوران مداخلت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کو درست کرنا ضروری ہے۔

1962 کے بعد سے، چین نے ہمارے علاقے میں ایک انچ بھی دخل نہیں دیا اور نہ ہی کسی اضافی زمین پر قبضہ کیا ہے۔ اس حقیقت کو واضح کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب اکھلیش یادو نے کہا کہ اروناچل جہاں سے میں آیا ہوں ،وہاں کے علاقوں میں داخل ہو کر چین نے قبضہ کر لیا ہے، تو میں نے اسے واضح کرنا ضروری سمجھا۔ اروناچل میں اس وقت چین کا جو علاقہ ہے وہ 1962 کی جنگ سے پہلے یا اس کے دوران پہلے سے ہی اس کے کنٹرول میں تھا۔