اب 6 سے12 سال کے بچوں کو لگے گی ویکسین

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-04-2022
اب 6 سے12 سال کے بچوں کو لگے گی ویکسین
اب 6 سے12 سال کے بچوں کو لگے گی ویکسین

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا(DCGI) نے بھارت بائیوٹیک کےCovaxin کو 6-12 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے علاوہ DCGI نے زید کیڈیلا کی Zycov D ویکسین کو 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

جس کی دو خوراکیں لگائی جائیں گی۔

یہ فیصلہ ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGI) کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (SEC) کی میٹنگ کے بعد آیا ہے۔

اس میں بھارت بائیوٹیک سے 2 سال کی عمر کے بچوں کو COVID-19 ویکسین Covaxin دینے کے لیے ڈیٹا مانگا گیا تھا۔

فی الحال کوربیویکس ویکسین 12-14 سال کی عمر کے بچوں کو دی جا رہی ہے۔

رواں سال 3 جنوری سے 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن شروع ہو گئی ہے۔

ان بچوں کوCovaxin کی خوراک دی جا رہی ہے۔

تاہم بعد میں اس مہم کو 16 مارچ سے بڑھا دیا گیا جس میں 12 سے 14 سال کے بچے بھی شامل تھے۔ اسے Corbevax دیا جا رہا ہے۔

اس طرح اب ملک میں 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو تین کورونا ویکسین لگیں گی۔