چیف آف دی آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) منی پور کے دورہ پر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2023
 چیف آف دی آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) منی پور کے دورہ پر
چیف آف دی آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) منی پور کے دورہ پر

 

 بری فوج کے سربراہ، جنرل منوج پانڈے 27 اور 28 مئی، 2023 کو منی پور کا دورہ پر ہیں۔ آرمی چیف مختلف مقامات کا دورہ  کرکے مقامی  فارمیشن کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کرکے زمینی حالات کا جائزہ لیں گے۔ وہ جوانوں سے بھی بات چیت کریں گے۔28 مئی، 2023 کو موجودہ حالات پر بات چیت اور صلاح و مشورہ کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے وہ منی پور کی عزت مآب گورنر، محترمہ انوسوئیا اوئیکے، وزیر اعلیٰ جناب این بیرن سنگھ اور منی پور کے چیف سیکورٹی ایڈوائزر جناب کلدیپ سنگھ سے بھی ملاقات کریں گے، تاکہ جلد از جلد  حالات کو معمول پر لایا جا سکے۔

منی پور میں داخلی سلامتی کے حالات کو دیکھتے ہوئے  ریاستی انتظامیہ نے 3 مئی، 2023 کو فوج اور آسام رائفلز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔ فوری جوابی کارروائی کے طور پر فوج اور آسام رائفلز نے حساس اور سرحدی علاقوں میں سرگرمی سے  بالا دستی قائم کرکے حالات کو پرامن بنانے کے لیے 135 کالم تعینات کیے۔ تقریباً 35000 شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا اور فوج اور آسام رائفلز کے ذریعے دوسرے مقامات پر منتقل کیے گئے شہریوں کو فوری راحت اور انسانی مدد فراہم کی گئی