چیف آف آرمی اسٹاف ۔ پی ایم ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-04-2021
میٹنگ کا منظر
میٹنگ کا منظر

 

 

 نئی دہلی ۔آج چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم ناراوانے نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔اس میٹنگ میں انہوں نے کوڈ مینجمنٹ میں مدد کے لئے فوج کی جانب سے اٹھائے جارہے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔جنرل ایم ایم ناراوانے نے وزیر اعظم کو بتایا کہ فوج کا طبی عملہ مختلف ریاستی حکومتوں کو مہیا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا کہ فوج ملک کے مختلف حصوں میں عارضی اسپتال قائم کر رہی ہے۔جنرل ایم ایم ناراوانے نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ فوج جہاں بھی ممکن ہو شہریوں کے لئے اپنے اسپتال کھول رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنے قریبی فوجی اسپتالوں میں بھی جاسکتے ہیں۔ جنرل ایم ایم ناراوانے نے وزیر اعظم کو بتایا کہ فوج درآمد شدہ آکسیجن ٹینکروں اور گاڑیوں کے لئے افرادی قوت میں مدد فراہم کررہی ہے جہاں ان کے انتظام کے لئے خصوصی مہارت کی ضرورت ہے