ریکھا گپتا نے صفائی کارکنوں کے ساتھ رکشا بندھن منایا

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 08-08-2025
ریکھا گپتا نے صفائی کارکنوں کے ساتھ رکشا بندھن منایا
ریکھا گپتا نے صفائی کارکنوں کے ساتھ رکشا بندھن منایا

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
دہلی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کے روز صفائی ملازمین کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا اور انہیں تحائف اور مٹھائیاں پیش کیں۔ سول لائنس میں واقع ’’وزیرِ اعلیٰ جن سیوا سدن‘‘ میں منعقد ایک پروگرام کے دوران وزیرِ اعلیٰ گپتا نے صفائی ملازمین کی کلائیوں پر راکھی باندھی۔
سرائے روہیلا کی رہائشی ایک صفائی ملازم رجنی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کسی نے ہمارے بارے میں سوچا اور ہمارے ساتھ تہوار مناکر ہمیں عزت دی۔ ہم اس عزت و احترام کے لیے وزیرِ اعلیٰ کی شکر گزار ہیں۔
جمعرات کو گپتا نے وزیرِ اعلیٰ جن سیوا سدن میں اسکولی بچوں کے ساتھ بھی رکشا بندھن کا تہوار منایا تھا۔