وزیر اعلیٰ نیتیش کمار مستعفیٰ، ریاست میں نئی حکومت کی تیاریاں شروع

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2026
وزیر اعلیٰ نیتیش کمار مستعفیٰ، ریاست میں نئی حکومت کی تیاریاں شروع
وزیر اعلیٰ نیتیش کمار مستعفیٰ، ریاست میں نئی حکومت کی تیاریاں شروع

 



 پٹنہ: نیتیش کمار نے آج بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں نئی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر سید عطا حسین کو پیش کیا۔

مسٹر کمار دوپہر کے وقت پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کے ہمراہ راج بھون پہنچے جہاں انہوں نے باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ سونپا۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے آخری عوامی پروگرام میں بابا صاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مجسمے پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔

صبح کے وقت مین سکریٹریٹ میں منعقدہ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنے دور حکومت کے دوران تعاون پر تمام وزراء اور افسران کا شکریہ ادا کیا۔

ان کے استعفے کے بعد قومی جمہوری اتحاد کی اتحادی جماعتوں کے قانون ساز گروپوں کے الگ الگ اجلاس جاری ہیں جن میں قائدین کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں این ڈی اے کی مشترکہ قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں اتحاد کے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔

نیتیش کمار کے عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ہی بہار میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا ہے اور امکان ہے کہ پندرہ اپریل کو نئے وزیر اعلیٰ حلف لیں گے۔