جلپائی گوڑی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتے کے روز چیف جسٹس سوریہ کانت سے ملک کے آئین، جمہوریت اور عدلیہ کے تحفظ کی اپیل کی۔ کلکتہ ہائی کورٹ کی جلپائی گوڑی سرکٹ بینچ کی عمارت کے افتتاحی پروگرام کے دوران ممتا بنرجی نے چیف جسٹس سوریہ کانت سے یہ بھی کہا کہ وہ ملک کے عوام کو ایجنسیوں کی جانب سے غلط طریقے سے نشانہ بنائے جانے سے بچائیں۔
مزید تفصیل دیے بغیر انہوں نے کہا، براہِ کرم ملک کے آئین، جمہوریت، عدلیہ، تاریخ اور جغرافیہ کو تباہی سے بچائیں۔ ممتا بنرجی نے کہا، آپ (چیف جسٹس) ہمارے آئین کے محافظ ہیں، ہم آپ کے قانونی تحفظ میں ہیں۔ براہِ کرم عوام کی حفاظت کریں۔
اس موقع پر چیف جسٹس سوریہ کانت بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا، آج کل مقدمات کے فیصلے سے پہلے ہی 'میڈیا ٹرائل' کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، اسے بھی روکنا ہوگا۔