چتیشور پجارا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2025
چتیشور پجارا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
چتیشور پجارا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

 



نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز چتیشور پجارا نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے ایک جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا: ہندوستانی جرسی پہننا، قومی ترانہ گانا، اور ہر بار میدان میں اُتر کر اپنی بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کرنا ان سب جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ لیکن جیسا کہ کہا جاتا ہے، ہر اچھی چیز کا ایک اختتام ہوتا ہے۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ہندوستانی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔

پجارا نے مزید لکھا: راجکوٹ کے ایک چھوٹے سے قصبے سے، ایک ننھے لڑکے کے طور پر، اپنے والدین کے ساتھ، میں نے ستاروں کو چھونے کا خواب دیکھا تھا۔ میرا خواب تھا کہ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنوں۔ تب مجھے اندازہ بھی نہیں تھا کہ یہ کھیل مجھے اتنا کچھ دے گا — قیمتی مواقع، تجربات، ایک مقصد، بے پناہ محبت، اور سب سے بڑھ کر اپنے ریاست اور اس عظیم ملک کی نمائندگی کا فخر۔

 

اداروں اور کوچز کا شکریہ پجارا نے اپنی پوسٹ میں بی سی سی آئی اور سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا: میں بی سی سی آئی اور سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے کرکٹ کیریئر کے دوران مجھے مواقع اور مسلسل تعاون فراہم کیا۔

میں ان تمام ٹیموں، فرنچائزز، اور کاؤنٹی ٹیموں کا بھی شکر گزار ہوں جن کی میں نے ان سالوں میں نمائندگی کی۔ انہوں نے آخر میں اپنے کیریئر کے دوران ملنے والے تمام کوچز کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون کو اپنی کامیابی کا اہم حصہ قرار دیا۔