راہل گاندھی کے رابطے میں ہیں چندر بابو نائڈو:جگن موہن ریڈی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 13-08-2025
راہل گاندھی کے رابطے میں ہیں چندر بابو نائڈو:جگن موہن ریڈی
راہل گاندھی کے رابطے میں ہیں چندر بابو نائڈو:جگن موہن ریڈی

 



حیدرآباد: آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ، جگن موہن ریڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ چندر بابو نائڈو، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریوَنٹ ریڈی کے ذریعے راہل گاندھی کے رابطے میں ہیں۔

جگن موہن ریڈی نے راہل گاندھی پر بھی نشانہ سادھتے ہوئے سوال اٹھایا کہ راہل گاندھی ووٹ چوری کے معاملے کو تو زور شور سے اٹھا رہے ہیں، لیکن آندھرا پردیش میں ووٹ چوری پر خاموش کیوں ہیں؟ ان کے مطابق اس خاموشی کی وجہ یہ ہے کہ راہل گاندھی، چندر بابو نائڈو کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

جگن موہن ریڈی نے کہا:جب راہل گاندھی ووٹ چوری کی بات کرتے ہیں، تو وہ آندھرا پردیش پر بیان کیوں نہیں دیتے؟ جہاں اعلان شدہ نتائج اور گنتی کے دن کے نتائج میں 12.5 فیصد ووٹوں کا فرق تھا۔ وہ اروند کیجریوال کے بارے میں کیوں نہیں بولتے، جب کہ اروند کیجریوال خود اسمبلی انتخاب ہار گئے تھے؟

راہل گاندھی آندھرا پردیش کا ذکر نہیں کرتے کیونکہ چندر بابو نائڈو، ریوَنٹ ریڈی کے ذریعے ان کے ساتھ ہاٹ لائن پر جڑے ہوئے ہیں۔ میں ایسے شخص پر کیا تبصرہ کروں جو اپنے کام کے تئیں ہی ایماندار نہیں؟ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب 3500 کروڑ روپے کے شراب گھوٹالے میں آندھرا پردیش پولیس نے جو الزامات کا چارج شیٹ داخل کیا ہے، اس میں سابق وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کا بھی نام شامل ہے۔