چکہ جام: دہلی کے متعدد میٹرو اسٹیشن بند

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
چکہ جام کے پیش نظردہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے متعدد میٹرو اسٹیشنوں کے گیٹس بند کر دیے ہیں
چکہ جام کے پیش نظردہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے متعدد میٹرو اسٹیشنوں کے گیٹس بند کر دیے ہیں

 

کسانوں کے ملک بھر میں چکہ جام کرنے کے اعلان کے بعد دہلی میٹرو نے کئی احتیاطی قدم اٹھائے ہیں

چکہ جام کے پیش نظردہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے متعدد میٹرو اسٹیشنوں کے گیٹس بند کر دیے ہیں- میٹرو ریل کارپوریشن نے نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے کہ منڈی ہاؤس، آئ ٹی او, دلی گیٹ، ویشودیالے اسٹیشن، لال قلعہ، جامع مسجد، جن پتھ، سنٹرل سیکری ٹیریٹ میٹرواسٹیشنوں کے داخل ہونے کے اور باہر نکلنے کے گیٹ بند ہیں

واضح رہے کہ تین زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے کسانوں نے ہفتہ کے دن دوپہر 12 بجے سے شام تین بجے تک 'چکہ جام' کرنے کا اعلان کیا تھا- اس موقع پر دہلی پولیس نے بھی متعدد حفاظتی انتظامات کئےہیں