سی ای ٹی اے سے ہند۔برطانیہ تعلقات مضبوط ہوں گے: مودی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 15-07-2026
سی ای ٹی اے سے ہند۔برطانیہ تعلقات مضبوط ہوں گے: مودی
سی ای ٹی اے سے ہند۔برطانیہ تعلقات مضبوط ہوں گے: مودی

 



نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ ہند۔برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) اور سماجی تحفظ کے معاہدے کے نفاذ سے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قائم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں معاہدوں سے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے مشترکہ عزائم عوام کے لیے عملی مواقع میں تبدیل ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سی ای ٹی اے سے کسانوں، صنعت کاروں اور چھوٹے، متوسط اور خرد درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای) کو نئی رفتار ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی کئی اہم شعبوں کو برطانیہ کی منڈی تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ خدمات اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کو بھی فروغ دے گا اور ہنرمند ہندوستانی افرادی قوت کی نقل و حرکت میں اضافہ کرے گا۔ نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’یہ ہند۔برطانیہ شراکت داری میں ایک اہم لمحہ ہے۔ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ (سی ای ٹی اے) اور سماجی تحفظ کے معاہدے کے نفاذ سے ہمارے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ یہ دونوں معاہدے مل کر ہمارے مشترکہ وژن کو عوام کے لیے ٹھوس مواقع میں تبدیل کریں گے۔‘‘