مرکز سیلاب متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہے: پی ایم مودی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 09-09-2025
مرکز سیلاب متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہے: پی ایم مودی
مرکز سیلاب متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہے: پی ایم مودی

 



چنڈی گڑھ: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہماچل پردیش اور پنجاب کا دورہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کے بعد صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے دہلی سے ہماچل پردیش اور پنجاب روانہ ہوتے وقت وزیر اعظم مودی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’حکومت ہند اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ لوگوں کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑی ہے۔

افسران نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی ایک روزہ دورے پر ہماچل پردیش اور پنجاب کے سیلاب متاثرہ حالات کا جائزہ لیں گے۔ افسران کے مطابق ہماچل پردیش کے بعد وزیر اعظم مودی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کریں گے۔ وہ گرداسپور کا دورہ کریں گے

سینئر افسران سے تبادلۂ خیال کریں گے اور زمینی حالات پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وہ گرداسپور میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ساتھ قومی آفات موچن دستہ (NDRF)، ریاستی آفات موچن دستہ (SDRF) اور ’آفت متر‘ ٹیم سے بھی بات کریں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پنجاب اکائی کے صدر سنیل جاکھڑ نے اتوار کو کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی پنجاب میں سیلاب کی صورتِ حال کو لے کر بے حد فکر مند ہیں اور اس پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر گرداسپور میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب اس وقت اپنی کئی دہائیوں کی سب سے شدید سیلابی آفات میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ سیلاب ستلج، بیاس اور راوی ندیوں کے طغیان کے ساتھ ساتھ ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے آبی ذخائر کے علاقوں میں شدید بارش کے سبب موسمی نالوں کے ابلنے کا نتیجہ ہے۔

اس کے علاوہ، پنجاب میں حالیہ دنوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے بھی سیلابی صورتِ حال کو اور سنگین بنا دیا ہے۔ پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 1.84 لاکھ ہیکٹیئر میں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔