سی بی آئی نے گیل کے ڈائریکٹر ای ایس رنگناتھن کو گرفتارکیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-01-2022
سی بی آئی نے گیل کے ڈائریکٹر ای ایس رنگناتھن کو گرفتارکیا
سی بی آئی نے گیل کے ڈائریکٹر ای ایس رنگناتھن کو گرفتارکیا

 

 

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اتوار کو گیل کے ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) ای ایس رنگناتھن کو گرفتار کر لیا

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران ملنے والے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر رنگناتھن کو گرفتار کیا گیا

سی بی آئی نے جمعہ کو گیل کے ڈائریکٹر رنگناتھن اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی اسی بنیاد پر ہفتہ کو دارالحکومت دہلی سمیت 8 ممکنہ مقامات پر چھاپے مارے گئے اس دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ اب تک چھاپوں میں رنگناتھن کے مختلف ٹھکانوں سے 1.3 کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ (ایجنسی)