رشوت کے الزام میں سی بی آئی کے ہاتھوں دو حولدار گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-11-2021
رشوت کے الزام میں سی بی آئی کے ہاتھوں دو حولدار گرفتار
رشوت کے الزام میں سی بی آئی کے ہاتھوں دو حولدار گرفتار

 

 

 آواز دی وائس،نئی دہلی

سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ہندوستانی فوج میں ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف (ایم ٹی ایس) کی بھرتی میں مبینہ رشوت لینے کے الزام میں دو حولدار کو گرفتار کیا ہے۔

حکام نے بدھ کو یہ جانکاری دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ فوج کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں، سی بی آئی نے منگل کی رات انہیں کو گرفتار کیا، جنہوں نے مبینہ طور پر منتخب امیدواروں سے یہ کہہ کر رقم کا مطالبہ کیا کہ ان کے کاغذات نامکمل تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ الزام ہے کہ آرڈیننس ڈپو میں تعینات ملزمان ایم ٹی ایس کے لیے منتخب امیدواروں کو فون کرتے تھے اور دھمکی دیتے تھے کہ اگر ان کے کاغذات مکمل نہ ہوئے تو ان کی تقرری منسوخ کر دی جائے گی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اس طرح وہ تقرری خط بھیجنے کا وعدہ کرکے ان سے رقم بٹورتے تھے۔ یہ کارروائی پونے میں فوج کی جنوبی کمان کو دی گئی اطلاع کے بعد ہوئی ہے۔

عہدیداروں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی اپنی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے، فوج نے سی بی آئی کے ساتھ نچلے درجے کے ملازمین کے ممکنہ بدانتظامی کی مشترکہ تحقیقات شروع کی ہے۔

ایک اہلکار نے کہا کہ فوج کے پاس اس طرح کی بدانتظامی سے نمٹنے کے لیے سخت قوانین ہیں اور مجرم کے خلاف تعزیری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے تیزی سے تحقیقات کی گئی ہیں۔