سی بی آئی نے ڈی آئی جی روپر رینج ہرچرن بھلر کو گرفتار کر لیا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 16-10-2025
سی بی آئی نے ڈی آئی جی روپر رینج ہرچرن بھلر کو گرفتار کر لیا
سی بی آئی نے ڈی آئی جی روپر رینج ہرچرن بھلر کو گرفتار کر لیا

 



چنڈ ی گڑھ : ذرائع کے مطابق، انہیں موہالی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے رشوت کی شکایت ملنے کے بعد ایک جال بچھا کر بھلر کو گرفتار کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بھلر پر ماہانہ پانچ لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔ چنڈ ی گڑھ کے سیکٹر 40 میں واقع ان کے گھر پر ٹیم ان کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بھلر کے پاس سے ایک ڈائری بھی ملی ہے جس میں "منتھلی" (ماہانہ رشوت) کا ریکارڈ درج ہے۔ ذرائع کے مطابق، سی بی آئی پچھلے کچھ دنوں سے بھلر پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ آج جال بچھا کر انہیں پانچ لاکھ روپے لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد سی بی آئی نے چندی گڑھ اور روپر میں ان کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے۔ تاہم، سی بی آئی کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ کارروائی پنجاب کے منڈی گوبند گڑھ کے ایک اسکریپ کاروباری سے متعلق کیس میں کی گئی ہے۔ کاروباری نے ڈی آئی جی کے خلاف سی بی آئی کو شکایت دی تھی، جس کے بعد سی بی آئی نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ سی بی آئی ٹیم نے انہیں اصل میں کہاں سے گرفتار کیا۔ اس ہائی پروفائل معاملے سے پنجاب پولیس محکمے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ سی بی آئی جلد ہی ڈی آئی جی ہرچرن سنگھ بھلر کو عدالت میں پیش کر سکتی ہے۔