ذات کی مردم شماری:معاملہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کے درمیان:شاہنواز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-08-2021
شاہنواز حسین
شاہنواز حسین

 

 

گیا: بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے سنیئرلیڈر اوربہار کے وزیرصنعت سید شاہنواز حسین نے ذات پرمبنی مردم شماری کے معاملے پر اتوارکوکہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ دیا ہے اس لئے یہ اب ان کے درمیان کامعاملہ ہے-۔

مسٹرحسین نے آج یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں ذات کی مردم شماری کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا، ’’سی ایم صاحب نے پی ایم صاحب کوخط لکھاہے۔ اب یہ معاملہ انہیں دونوں کے درمیان ہے۔

الگ الگ پارٹی ہے تو بہت سے امورپر الگ الگ رائے ہوتی ہے۔ وزیرصنعت نے حکمراں جنتادل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر راجیورنجن سنگھ کے ملک کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں اتحاد کے تعلق سے دئے بیان پر کہا کہ یہ کورئی بڑی بات نہیں ہے۔

ہمارااتحاد بہار میں ہے۔ جے ڈی یو پہلے بھی گجرات میں الگ ہوکر لڑی ہے۔ یہ مرکزی قیادت طے کرے گی کہ کس پارٹی سے کہاں اتحاد ہوگا اورکون کہاں الیکشن لڑے گی۔ گیاضلع کے انچارج وزیرنے مگدھ کے علاقے میں صنعت کاری پر کہا کہ گیا میں کھادی مال کی تعمیر ہورہی ہے جو نہ صرف مقامی لوگوں کوبلکہ غیر ممالک سے آنے والے سیاحوں کوبھی راغب کرے گا۔ گیا میں ڈوبھی کے پاس سبل بیگھہ گاوں میں انڈسٹریل پاک تیارکیاجارہا ہے جو نہ صرف بہار کے لئے بلکہ پورے ملک کے لئے اہم ہے۔

انہوں نے بہار اورگیا میں کئے جارہے ترقیاتی کاموں کی بات کرتے ہوئے ایک بار پھر دہرایا کہ نتیس کمار کی قیادت میں حکومت پورے پانچ برسوں کااپنادورمکمل کرے گی۔ اس موقع پر جے ڈی یو رکن پارلیمنٹ وجے مانجھی، سابق وزیرڈاکٹر پریم کمار، باراچٹی کی ایم ایل اے جیوتی مانجھی بھی موجودتھیں۔