ہندوعورتیں مسلم کاریگروں سے مہندی نہ لگوائیں کی اپیل پرکیس درج

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-08-2021
ہندوعورتیں مسلم کاریگروں سے مہندی نہ لگوائیں کی اپیل پرکیس درج
ہندوعورتیں مسلم کاریگروں سے مہندی نہ لگوائیں کی اپیل پرکیس درج

 



 

مظفرنگر

ہندوستان میں کبھی بھی تہواروں کو تقسیم نہیں کیاگیاتھا۔ لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے ہیں۔

اب اطلاع ہے کہ اترپردیش کے مظفر نگر میں کرانتی سینانامی ایک نوزائیدہ تنظیم کے کارکنوں نے علاقے کے ہندووں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلمانوں سے مہدی نہ لگوائیں۔

معاملہ یہاں تک بڑھا کہ دس کارکنوں سمیت درجنوں نامعلوم افراد کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔

دو دن قبل کرانتی سینا کے لوگوں نے شہر میں گھوم کراپیل کی تھی کہ مسلم کاریگروں سے ہندو لڑکیاں مہندی نہ لگوائیں۔ اب ایک مقامی دکاندارجے پرکاش نے معاملہ درج کرایا ہے۔

پولیس نے اس شکایت پر کرانتی سینا کے 11 کارکنوں کے خلاف نامزد رپورٹ لکھی نیز اور 20/25 نامعلوم افراد کے خلاف بھی سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔

اس معاملے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا میں وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرانتی سینا کے کارکن بازار میں گھوم گھوم کر دکانداروں کو وارننگ دے رہے ہیں کہ کوئی بھی دکاندار ’ہریالی تیج‘ کے موقع پر کسی بھی مسلم کاریگر کو اپنی دکانوں کے باہر نہ بٹھائے، جو ہندو خواتین اور لڑکیوں کے ہاتھوں پر مہندی لگاتے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)