انیل امبانی کی کمپنی کے خلاف کیس درج،سی بی آئی کے چھاپے

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 23-08-2025
انیل امبانی کی کمپنی کے خلاف کیس درج،سی بی آئی کے چھاپے
انیل امبانی کی کمپنی کے خلاف کیس درج،سی بی آئی کے چھاپے

 



ممبئی: سی بی آئی نے ہفتے کے روز ریلائنس کمیونیکیشنز (آرکام) کے خلاف مبینہ بینک فراڈ کے سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کمپنی اور اس کے پروموٹر ڈائریکٹر انیل امبانی سے وابستہ مقامات پر چھاپے مارے۔ حکام کے مطابق، اس دھوکہ دہی کے سبب اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو 2000 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

ایجنسی نے آرکام اور انیل امبانی سے منسلک کئی احاطوں کی تلاشی لی، تاکہ شواہد اکھٹے کیے جا سکیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ مملکت برائے مالیات، پَنکج چودھری نے گزشتہ ماہ لوک سبھا میں تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ 13 جون 2025 کو ان اداروں کو فراڈ کے زمرے میں رکھا گیا تھا، جو کہ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کی دھوکہ دہی کے خطرات کے انتظام سے متعلق ماسٹر ہدایات اور بینک کے بورڈ کی منظور شدہ پالیسی کے مطابق ہے۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ 24 جون 2025 کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اس فراڈ کی اطلاع آر بی آئی کو دی تھی۔ اس سلسلے میں سی بی آئی کی تفتیش جاری ہے اور متعلقہ مالیاتی لین دین اور اثاثوں کی تفصیل بھی کھنگالی جا رہی ہے۔