کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔ اس مقدس مہینے میں نیکیوں کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے اور ہمیں اپنی عبادات کے ساتھ دوسروں کی مدد کرنے کی بھی ترغیب دی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ اور صدقہ کو فرض اور مستحب قرار دیا تاکہ معاشرے کے مستحق افراد کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
مذکورہ خیالات کا اظہار ایس ایس ایف انڈیا کے قومی صدر اور مرکز الثقافۃ السنیہ کے ڈائیریکٹر مولانا عبید اللہ ثقافی نے آج یہاں اپنے ۲۰؍روزہ دورہ متحدہ عرب امارت سے واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک ہمیں غریبوں ،یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مبارک ماہ میں مسکینوں کی مالی اعانت اور عید کی خوشیوں میں انہیں شامل کرنا چاہئے ۔
مولانا عبید اللہ ثقافی نے اہل ثروت اور اصحاب خیر سے اپیل کی ہے وہ غریبوں ،مسکینوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں ۔انہوںنے کہاکہ ماہ رمضان ہمیں صبر، ہمدردی اور مساوات کا پیغام دیتا ہے۔ اس لیے ہر صاحبِ استطاعت فرد کو چاہیے کہ وہ اپنی حیثیت کے مطابق غریبوں کی مدد کرے اور اس مقدس مہینے کی برکتیں حاصل کرے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی تھی ۔ وزارت اوقات کےماتحت رمضان خصوصی پروگام میں مولانا عبید اللہ ثقافی نے مختلف دینی وسماجی تقاریب میں حصہ لیا اور غریب اور بے سہارا افراد کی امداداور بین الاقوامی اسلامی دعوت وتبلیغ میں اہم کردار پیش کیا ہے ۔یو اے ای کے رمضان وعظ میں شرکت اراکین جامعہ کیلئے باعث فخر اور قابل مبارکباد ہے ۔