شوبھانشو شکلا نے مودی سے ملاقات کی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 19-08-2025
شوبھانشو شکلا نے مودی سے ملاقات کی
شوبھانشو شکلا نے مودی سے ملاقات کی

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
وزیراعظم نریندر مودی نے آج ہندوستانی خلائی مسافر کیپٹن شوبھانشو شکلا سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے شوبھانشو شکلا کو مشن ایکسیوم-4 کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ شبھانشو نے وزیراعظم کو ایک تحفہ بھی پیش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ کیپٹن شوبھانشو شکلا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن جانے والے پہلے ہندوستانی خلا باز ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم مودی نے انہیں گلے لگایا۔ شوبھانشو شکلا نے وزیراعظم کو اپنے خلائی مشن اور تجربات کی تفصیل سے جانکاری دی۔ بتایا گیا کہ وزیراعظم مودی نے اسرو خلا باز کی جیکٹ پہنے شبھانشو شکلا کا پرجوش انداز میں گلے لگا کر استقبال کیا اور ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ان کے ساتھ چلتے ہوئے بھی نظر آئے۔
شوبھانشو شکلا نے رچ دیا تھا تاریخ
قابل ذکر ہے کہ گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) کا سفر کرنے والے پہلے ہندوستانی خلا باز ہیں۔ شبھانشو شکلا 25 جون 2025 کو ایکسیوم-4 مشن کے تحت خلا میں گئے تھے۔ وہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر 18 دن رہے اور 15 جولائی کو واپس لوٹے تھے۔
شوبھانشو شکلا ایکسیوم-4 نجی خلائی مشن کا حصہ تھے جو 25 جون کو فلوریڈا سے روانہ ہوا تھا اور 26 جون کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر پہنچا تھا۔ شبھانشو اتوار کو ہندوستان واپس آئے تھے۔ا
یہ بھی اہم ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا کے وطن واپسی پر اتوار کی صبح دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا تھا۔ تین دیگر خلا بازوں پیگی وِٹسن (امریکہ)، سلاووژ اُزنانسکی-وِسنیوسکی (پولینڈ) اور ٹیبور کاپو (ہنگری) کے ساتھ شبھانشو نے 18 روزہ مشن کے دوران کئی تجربات انجام دیے۔