بنگال میں سی اے پی ایف کی 71 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-04-2021
 مرکز نے مغربی بنگال میں پر امن اور آزادانہ انتخابات کرانے کے لئے پہلے ہی سی اے پی ایف کی 1000 کمپنیاں تعینات کی تھیں
مرکز نے مغربی بنگال میں پر امن اور آزادانہ انتخابات کرانے کے لئے پہلے ہی سی اے پی ایف کی 1000 کمپنیاں تعینات کی تھیں

 

 

 نئی دہلی

وزارت داخلہ نے اسمبلی انتخابات میں ہونے والے تشدد کے پیش نظر سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی مزید 71 کمپنیوں کو مغربی بنگال میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے - وزارت داخلہ کی طرف سے یہ اقدامات پرامن اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ریاست مغربی بنگال میں الیکشن کے دوران تشدد کے متعدد واقعات پیش آیے جس کے نتیجے میں کئی اموات بھی ہوئیں- حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی درخواست پر یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ۔

اس سے پہلے مرکز نے مغربی بنگال میں پر امن اور آزادانہ انتخابات کرانے کے لئے پہلے ہی سی اے پی ایف کی 1000 کمپنیاں تعینات کی تھیں ۔ گزشتہ روزمغربی بنگال کے چیف سکریٹری، ہوم سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو ایک فیکس بھیجا، جس میں الیکشن کمیشن نے مرکز سے سی اے پی ایف/ ریاستی آرمڈ پولیس (ایس اے پی) / انڈیا ریزرو بٹالین کی مزید 71 کمپنیاں بنگال اسمبلی الیکشن 2021 کے لئے تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔