کینیڈا کی پروفیسر کیرن رفل کا دورۂ اردو یونیورسٹی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-09-2023
کینیڈا کی پروفیسر کیرن رفل کا دورۂ اردو یونیورسٹی
کینیڈا کی پروفیسر کیرن رفل کا دورۂ اردو یونیورسٹی

 

 حیدرآباد: پروفیسر کیرن رفل، یونیورسٹی آف ٹورنٹو، اونٹاریو، کینیڈا نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ پ

پروفیسر رفل ، مذاہب کی تاریخ اور مطالعاتِ مذہب کی پروفیسر ہیں۔ جنوبی ایشیاءمیں شیعیت کا مطالعہ ان کا میدانِ تحقیق ہے۔ انہوں نے علاقے میں مذہبی متون اور رسوم و رواج پر تحقیق کی ہے۔ پروفیسر کیرن ہندوستان، پاکستان، ایران، ترکی اور شام میں فیلڈ ریسرچ کرچکی ہیں۔

پروفیسر عین الحسن اور پروفیسر رفل نے تبادلہ خیال کے دوران سوشل سائنسس اینڈ ہیومانٹیز ریسرچ کونسل آف کنیڈا (ایس ایس ایچ آر سی) سے یونیورسٹی کے عمومی اشتراک اور ورکشاپ کے انعقاد کے امکانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I اور پروفیسر عزیز الدین، مرکز برائے مطالعاتِ اردو ثقافت بھی موجود تھے