کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کو پار کردیا ہے۔ خواتین،بوڑھے،عام شہریوں اور معصوم بچوں کو بھی کھلے عام نشانہ بناتے ہوئے نسل کشی کی۔غزہ میں بھوک سے اموات اور معصوم بچوں کے بلکتی تصویروں نے رونگٹے کھڑے کردئے ہیں۔
اس سلسلہ میں غزہ کی حفاظت اور امن بحالی کے لئے گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے سبھی سے دعا اور پیر کے روز نفلی روزہ رکھنے کی اپیل کی ہے۔غزہ کے مکینوں کی امن بحالی اور فلاح کے لئے شیخ نے سبھی لوگوں سے خصوصی دعا کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ غزہ میں منصوبہ بند طریقے سے نسل کشی انجام دی جاری ہے۔ رحم اور انسانیت کی ساری حدیں تجاوز ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خوارک کے انتظار میں معصوم بچے شہید ہورہے ہیں،مفتی شیخ ابوبکر احمد نے پیر کے روز نفلی روزہ رکھنے اور افطار کے وقت غزہ کی حفاظت امن بحالی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست کی ہے۔