کالی کٹ جامعہ مرکزکے نئے تعلیمی سیشن کا درس بخاری سے آغاز

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2026
 کالی کٹ جامعہ مرکزکے نئے تعلیمی سیشن کا درس بخاری سے آغاز
کالی کٹ جامعہ مرکزکے نئے تعلیمی سیشن کا درس بخاری سے آغاز

 



کالی کٹ (عبدالکریم امجدی ) 

کالی کٹ کے جامعہ مرکز اثقافۃ السنیہ میں نئے تعلیمی سال کا باضابطہ طور پر آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔جس میں تعلیمی سیشن 27-2026کیلئے مختلف شعبہ جات میں داخلہ لینے والے نئے طلبہ کی تعلیم کا آغاز کیا گیا ۔گرانڈ مفتی آف انڈیا اور جامعہ مرکز کے بانی ومہتم اعلیٰ نے بخاری شریف سے حدیث رحمۃ کے درس کی قیادت کی اور صحیح البخاری کے درس کا آغاز کیا ۔شیخ نے اس موقع پر طلبہ کی زندگی میں اساتذہ کے ادب واحترام کی اہمیت پر زور دیا ۔اور بتایاکہ یہ چیز تعلیمی سفر میں کامیابی کی بنیاد ہے ۔شیخ نے ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے طلبہ کو کامیاب مستقبل کیلئے محنت ولگن اور صبر وتحمل کا درس دیا ۔
افتتاحی تقریب کا آغاز مولانا وی پی ایم فیضی کی دعاء سے ہوا ۔ خیر مقدمی کلمات ڈپٹی رجسٹرار کنہی محمد ثقافی پروور نے پیش کیا ۔جبکہ افتتاح ڈائیریکٹر جنرل علامہ سی محمد فیضی کے ہاتھوں عمل آیا۔اجلاس میں ڈاکٹر حسین ثقافی ،عبدالجلیل ثقافی ،عبدالعزیز ثقافی ،محی الدین سعدی ،عبداللہ ثقافی ،زین الدین احسنی اور عمر علی کامل ثقافی بھی موجود رہے ۔تقریب کا اختتام سید جزیل ثقافی کے اظہار تشکر پر ہوا۔ واضح رہے کہ جامعہ مرکز میں اس وقت ملک کی ۲۴ ریاستوں کے طلبا زیر تعلیم ہیں ۔تعلیمی معیار کی بہتری اور حسن انتظام کے سبب شمالی طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہواہے ۔ملک کی سینٹرل یونیورسٹیز سے معادل اور بیرون ممالک کی کئی اہم یونیورسٹیز جیسے جامعہ الازہر (مصر ) ملیشیا اسلامک یونیورسٹی،جامعہ قاسمیہ وغیرہ سے الحاق کے سبب ادارہ روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے ۔یہاں زیر تعلیم طلبا دینیات یعنی عالم ،فاضل کے ساتھ عصری علوم جیسے ڈاکٹر ،انجینئر ،وکالت وغیرہ کی تعلیم کے حصول کے مجاز ہیں ۔دینی وعصری علوم وفنون کا حسین متزاج ہے ۔ فی الحال جامعہ کے مختلف شعبہ جات میں ہزاروں طلبہ زیور تعلیم سے آراستہ وپیراستہ ہورے ہیں ۔