کالی کٹ - جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ میں جدید داخلہ کا اعلان

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 25-02-2026
کالی کٹ - جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ میں جدید داخلہ کا اعلان
کالی کٹ - جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ میں جدید داخلہ کا اعلان

 



کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
جنوبی ہندکالی کٹ کیرالہ میں واقع ملک کی عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے نئے تعلیمی سال 2026-27 کیلئے باضابطہ طور پر شروع ہے ۔ جامعہ ازہر مصر یونیورسٹی سے معادل شدہ چار سالہ کورسز میں آن لائن سہولیت فراہم کی گئی ہے ۔یہ جانکاری کنہی محمد ثقافی نائب رجسٹرارنے دی۔ انہوںنے بتایا کہ شمالی ہند کے طلبا کیلئے کلیۃ اللغۃ العربیہ اولی ٰ میں مولویت اور ثانیہ میں عالمیت اور ثالثہ میں فضیلت کی سند یافتہ طالب علم داخلہ کے مجاز ہونگے ۔علاوہ ازیں ۲ سالہ کورسز کلیۃ اصول الدین ،شعبہ حدیث میں فضیلت سند یافتہ طالب علم ہی داخلہ کے مجاز ہونگے ۔
واضح رہے کہ تعلیمی معیار کی بہتری کے سبب جامعہ کا ہندوستان کی مختلف سینٹرل یونیورسٹیزجیسے علی گڑھ یونیورسٹی ،مولانا آزاد اردو نیشنل یونیورسٹی ،جامعہ ہمدرد،جامعہ ملیہ 
 اور بیرو ن ممالک جیسےجامعہ ازہر مصر ،جامعہ زیتونہ تونیشیا ،جامعہ القاسمیہ شارجہ،یونیورسٹی آف سائنس اسلام ملیشیاوغیرہ میں اعلی تعلیم تعلیم کے حصول کے مجاز ہونگے ۔شمالی طلبا کیلئے دینی علوم کیساتھ عصری علوم یکساں سکھائے جاتے ہیں ، عربی اور انگریزی زبان میں اسپوکن اور کمپیوٹر کی اعلیٰ سہولیت مہیا ہے ۔ خبر کے مطابق آن لائن فارم https://jamia.markaz.in/apply-luga.phpبھرنے کی آخری تاریخ ۲۰رمضان یعنی ۱۰ مارچ تک ہے ۔ تحریری اور تقریری امتحانات طلبا کی سہولیات کے پیش نظر دہلی کے نظام الدین مرکز سینٹر اور بنگال مرکز طیبہ گارڈن میں ۲۴ مارچ کو منعقد ہوگا ۔داخلہ انفارمیشن سینٹر 9072500423پر تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے ۔