ہند۔جاپان آبی وسائل معاہدہ کو کابینہ کی منظوری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-03-2021
باہمی معاہدہ
باہمی معاہدہ

 

 

نئی دہلی۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان آبی وسائل کے میمورنڈم آف کو آپریشن کو منظوری دیدی۔جو دونوں ممالک کی آبی وسائل وزارتوں کے درمیان ہوا تھا۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان آبی اورڈیلٹا مینجمنٹ کے میدان میں تعاون کیا جائے گا۔اس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معلومات اور ٹکنالوجی کے تبادلہ کی راہیں کھل جائیں گی۔اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ پروجیکٹس کو بھی مدد ملے گی۔