ضمنی انتخابات کی ووٹنگ ختم،13سیٹوں کے نتائج ای وی ایم میں بند

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-07-2024
ضمنی انتخابات کی ووٹنگ ختم،13سیٹوں کے نتائج ای وی ایم میں بند
ضمنی انتخابات کی ووٹنگ ختم،13سیٹوں کے نتائج ای وی ایم میں بند

 

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد بدھ (10 جولائی) کو 7 ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہی۔ چھٹپٹ واقعات کے علاوہ مجموعی طور پر ووٹنگ پرامن رہی۔ نتائج 13 جولائی کو آئیں گے۔ شمالی دیناج پور، مغربی بنگال میں، بی جے پی-ٹی ایم سی کے حامی بوتھ پر گڑبڑ کا الزام لگاتے ہوئے ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔

پولیس نے معاملہ کو آگے بڑھنے سے روکا۔ مرکزی وزیر سکانت مجمدار نے الزام لگایا کہ ٹی ایم سی کے غنڈے چوراہے پر کھڑے ہیں اور ووٹ ڈالنے جانے والے لوگوں کو روک رہے ہیں۔ اتراکھنڈ کی منگلور سیٹ پر تصادم کے بعد پولیس فورس کو تعینات کرنا پڑا۔ بہار کے پورنیہ کے روپولی سیٹ پر پولیس اور گاؤں والوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ پولیس کے مطابق بوتھ کے باہر لوگوں کی بھیڑ جمع تھی۔ جب پولیس نے انہیں وہاں سے جانے کو کہا تو جھگڑا شروع ہوگیا۔

اس کے بعد بھیڑ نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ ایک ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی ہوئے۔ مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 4 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان میں رائے گنج، راناگھاٹ ساؤتھ، بگڈا اور مانک تلہ شامل ہیں۔ اتراکھنڈ میں بدری ناتھ اور پنجاب کی جالندھر مغربی سیٹ اور منگلور کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

ہماچل کے ڈیرہ، ہمیر پور اور نالہ گڑھ، بہار میں روپولی، تمل ناڈو کی وکراونڈی اور مدھیہ پردیش کی امرواڑا سیٹ پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ ان 13 سیٹوں میں سے بنگال کی 3 سیٹیں پچھلی بار بی جے پی نے جیتی تھیں۔ دیگر 10 میں سے کانگریس نے 2 اور دیگر جماعتوں نے 8 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ 10 سیٹیں ایم ایل اے کے استعفیٰ سے اور 3 سیٹیں موجودہ ایم ایل اے کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔13 سیٹوں میں سے بی جے پی کے پاس 3، کانگریس کے پاس 2 اور دیگر کے پاس 8 سیٹیں ہیں۔