گائے کی موت پر بیل پریشان، لگاتا رہا لاش کے گرد چکر

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-05-2025
 گائے کی موت پر بیل پریشان، لگاتا رہا لاش کے گرد چکر
گائے کی موت پر بیل پریشان، لگاتا رہا لاش کے گرد چکر

 



جئے پور/ آواز دی وائس
راجستھان کے بیاور ضلع کے بجینگر علاقے میں واقع گاؤں سَتھانا کے قریب نیشنل ہائی وے 48 پر ایک دل دہلا دینے والا منظر سامنے آیا۔ ایک سڑک حادثے میں ایک گائے کی موت ہو گئی، لیکن اس کے ساتھی بیل کا حال دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
زور زور سے چلّاتا رہا
بیل بار بار مردہ گائے کے پاس آ کر مدد کی فریاد کرتا رہا۔ وہ زور زور سے چلّاتا، مردہ گائے کے جسم کے قریب جا کر کان لگا کر کچھ سننے کی کوشش کرتا اور اس کے جسم کو سونگھتا۔ اس کی آنکھوں سے مسلسل آنسو بہہ رہے تھے، گویا وہ اپنی ساتھی کو آخری بار جگا لینا چاہتا ہو۔
ہائی وے پر لگ گیا طویل جام
اس حادثے کے باعث ہائی وے پر تقریباً ایک گھنٹے تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مردہ گائے کو سڑک سے ہٹانے کے لیے انتظامیہ کی گاڑی موقع پر پہنچی، لیکن بیل اس کے جسم کے پاس سے ہٹنے کو تیار نہیں تھا۔ انتظامیہ نے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیل کو وقت دیا اور کافی دیر کی کوششوں کے بعد ہی مردہ گائے کو وہاں سے ہٹایا جا سکا۔
دونوں کافی عرصے سے ساتھ تھے
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں جانور کافی عرصے سے ایک ساتھ دیکھے جا رہے تھے۔ گائے کی موت پر بیل کا یہ جذباتی برتاؤ آج کی بےحس ہوتی دنیا میں ایک گہری چھاپ چھوڑ گیا۔ یہ منظر ہمیں جانوروں کے جذبات اور احساسات کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں ان کے ساتھ مزید ہمدردی اور حساسیت برتنے کی ترغیب دیتا ہے۔