بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون مار گرایا۔ ہتھیار برآمد

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-05-2021
فائل فوٹو
فائل فوٹو

 

 

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں سرحدی سکیورٹی فورس، بی ایس ایف کے چوکس فوجیوں نے آج صبح سامبھا ضلعے میں ہتھیار اور گولی بارود برآمد کیے ہیں۔ جو پاکستانی ڈرون سے مار گرائے گئے تھے۔ یہ ہتھیار ایک پالی تھِن کے پیکٹ میں لپٹے ہوئے ہیں اور انہیں سامبھا علاقے کی سرحدی چوکی ریگل کے قریب برآمد کیا گیا ہے۔ اِن میں ایک اے کے 47 رائفل، ایک میگزین، ایک نو ایم ایم کا پستول، ایک پستول کی میگزین، پستول کی 15 گولیاں شامل ہیں۔