گجرات: 7 پاکستانی کشتیاں سمیت دو ماہی گیر گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-10-2022
 گجرات: 7 پاکستانی کشتیاں سمیت دو ماہی گیر گرفتار
گجرات: 7 پاکستانی کشتیاں سمیت دو ماہی گیر گرفتار

 

 

نئی دہلی: بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے گجرات کے بھج میں ہرامی نالہ علاقے سے 7 پاکستانی کشتیاں قبضے میں لے لی ہیں۔ اس کے علاوہ 2 پاکستانی ماہی گیروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ کامیابی فوجیوں کی طرف سے 2 دنوں سے جاری سرچ آپریشن کے دوران حاصل ہوئی ہے۔

بی ایس ایف نے کہا کہ نالیہ ایئر فورس اسٹیشن نے انہیں پیر کو مطلع کیا تھا کہ کچھ پاکستانی کشتیوں اور ماہی گیروں کو ہندوستانی علاقے میں آتے دیکھا گیا ہے۔ اس کے بعد 10 اکتوبر2022 کو شروع ہونے والے سرچ آپریشن میں حرامی نالہ کے عام علاقے میں پاکستانی ماہی گیری کی کشتیوں کی مشکوک نقل و حرکت کا پتہ چلا۔

 اس کے بعد بی ایس ایف کی تلاشی ٹیم نے 7 پاکستانی ماہی گیر کشتیاں برآمد کی ہیں۔ اس کے علاوہ پوری کارروائی میں دو پاکستانی ماہی گیر بھی پکڑے گئے ہیں۔ قبضے میں لی گئی کشتیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی اور کشتیوں سے کچھ مچھلیاں، فشنگ نیٹ، جیری کین، کھانے پینے کی اشیاء، برف کے ساتھ آئس باکس اور ماہی گیری کے سامان کے علاوہ کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

فی الحال بی ایس ایف اور دیگر ایجنسیاں گرفتار پاکستانی شہریوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں اور ان کے مقاصد اور دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی علاقے میں دو دن کی سخت تلاشی کے بعد آج صبح تلاشی آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔