کچھ :بی ایس ایف نےکی 9 پاکستانی کشتیاں ضبط

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-02-2022
کچھ :بی ایس ایف نےکی 9 پاکستانی کشتیاں ضبط
کچھ :بی ایس ایف نےکی 9 پاکستانی کشتیاں ضبط

 

 

آواز دی وائس، کچھ

بارڈرسیکیورٹی فورس(بی ایس ایف) نےجمعرات کی صبح گجرات کے کچھ ضلع کے قریب ہند-پاک سمندری سرحد پر ماہی گیری کی نو پاکستانی کشتیوں کواپنے قبضے میں لے لیا۔

اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ قبضے کے بعد بی ایس ایف نے قریبی علاقے میں تلاشی مہم شروع کر دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کیا پڑوسی ملک سے ایسی کوئی اور کشتیاں ہندوستانی سمندری حدود میں داخل ہوئی ہیں یا نہیں۔

 بی ایس ایف کے گجرات فرنٹیئر انسپکٹر جنرل جی ایس ملک نے کہا کہ ابھی تک کوئی پاکستانی ماہی گیر نہیں پکڑا گیا ہے کیونکہ ان کشتیوں پر سوار لوگ بی ایس ایف کی موجودگی کا علم ہونے کے بعد پاکستان کی طرف بھاگ گئے ہوں گے۔

ملک نے مزید کہا کہ ہم نے نو کشتیوں کی بازیابی کے بعد کریک کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے کیونکہ ہمارے خیال میں کچھ اور کشتیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ ہمیں پاکستانی ماہی گیر مل جائیں جنہوں نے ہمارے پانی میں دراندازی کی۔

ملک نے کہا کہ وہ کشتیوں کی بازیابی کے بعد کریک کے علاقے میں تلاشی آپریشن کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کے لیے گاندھی نگر سے کچھ پہنچے تھے۔