آواز دی وائس، جموں
بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جموں سیکٹر سے ہتھیاروں کی ایک کھیپ برآمد کی ہے۔ فوجی پیر کی صبح گشت پر تھے۔ اسی دوران انہوں نے جھاڑیوں میں چھپا ہوا بیگ دیکھا۔
تلاشی لینے پر اس کے پاس سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔ جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ انٹرنیشنل بارڈر پوسٹ 35 کے قریب سے ملنے والے بیگ سے گولہ بارود اور ممنوعہ ادویات بھی ملی ہیں۔
اس میں تین اے کے 47 رائفلیں، ہیروئن کے پانچ پیکٹ، 4 پستول، 7 پستول میگی، اے کے 47 کے 14 راؤنڈ ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اسلحہ سرحد پار سے بھی بھیجا جا سکتا ہے۔
بی ایس ایف کے آئی جی ڈی کے بورا نے بتایا کہ سرحد کے قریب سے اسلحہ، گولہ بارود اور ہیروئن برآمد ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے ارنیا سیکٹر میں ایک دراندازی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کے جوان کسی بھی کارروائی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ سرحد پر الرٹ پہلے سے زیادہ ہے۔
بی ایس ایف جموں کی جانب سے اس کی تفصیل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا گیا ہے:
Today,As per BSF input,alert @bsf_jammu troops recovered a huge consignment of Arms/Amn(03 AK-47 Rifle & 05 Mag, 04 Pistol & 07 Mag & some amn)& 05 Pkt Narcotics(Heroin) from Ramgarh international Border area#FirstLineOfDefence#BSF@PMOIndia@HMOIndia@BSF_India@ANI@PIB_India pic.twitter.com/DgLGfECmhf
— BSF JAMMU (@bsf_jammu) January 3, 2022