نئی دہلی/ آواز دی وائس
بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں کے سچیتگڑھ میں سرحد کے قریب سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ بی ایس ایف حکام کے مطابق ملزم شخص ہندوستان میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بی ایس ایف نے جب اسے رکنے کے لیے کہا تو اس کے بعد حکام نے اس پر گولی بھی چلائی۔ بی ایس ایف نے ملزم کو گرفتار کر فی الحال پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ گھسپیٹ کے ملزم کی شناخت سراج خان کے طور پر کی گئی ہے۔ سراج پاکستان کے صوبہ پنجاب کا رہنے والا ہے۔ سراج کے پاس سے بی ایس ایف کو پاکستانی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ کچھ دن پہلے ایسے ہی جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد کے سانبہ سیکٹر میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے ایک پاکستانی گھسپیٹیے کو مار گرایا تھا۔ بی ایس ایف ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ واقعہ سانبہ ضلع کے ریگل علاقے میں سرحدی چوکی کے قریب پیش آیا۔ ایک ذریعے نے کہا تھا کہ گھسپیٹیا اُس وقت مارا گیا جب وہ سرحدی باڑ کے پاس ہندوستانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔ گھسپیٹیے کی شناخت کی جا رہی ہے۔