نیو دہلی : ملک کے قومی سلامتی مشیراجیت ڈوبھال نے آج ورچوئل فارمیٹ میں برکس این ایس اے کی میٹنگ میں میں شرکت کی -جس میں مختلف سیکورٹی معاملات پر غور و خوص کیا گیا -
اس میٹنگ میں انہوں نےعالمی مسائل کو ساکھ، مساوات اور احتساب کے ساتھ حل کرنے کے لیے کثیر الجہتی نظام میں فوری اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا- ساتھ ہی کہا کہ بغیر کسی تحفظات کے دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور برکس کاؤنٹر ٹیررازم دورکنگ گروپ میں جاری تعاون کو امید افزا قرار دیا-
اجیت ڈوبھال نے مزید کہا کہ وبائی امراض اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کے خلاف تعاون جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی (دہشت گردوں کے ذریعہ اس کے استعمال کو روکنے)، بیرونی خلا اور سمندری سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا -