برکس: کورونا کے خلاف ہندوستان کے ساتھ اظہار یکجہتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ہم سب ساتھ ہیں
ہم سب ساتھ ہیں

 

 

 نئی دہلی :وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کے روز ہندوستان ، برازیل ، روس ، چین اور جنوبی افریقہ کے کثیرالجہتی فورم برکس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اس میٹنگ میں پانچ ممالک کے وزرائے خارجہ نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات کے ساتھ ہی ملٹی پولر ورلڈ آرڈر کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ۔

 ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والی اس میٹنگ میں روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف ، چینی وزیر خارجہ وانگ ای ، جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیڈی منڈیسا پینڈور اور برازیل کے وزیر خارجہ کارلوس البرٹو فرانکو نے شرکت کی۔ اس سال ہندوستان برکس کی سربراہی کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں اسے برکس رہنماوں¿ں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنا ہے ۔ وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس سربراہ اجلاس سے پہلے منعقد کیا گیا ہے جس میں تبادلہ خیال کے ایجنڈے بات چیت ہو گی۔

اپنے افتتاحی کلمات میں جے شنکر نے کہا کہ برکس تنظیم نے اپنی پندرہ سالہ مدت کار میں بنیادی مقاصد کو برقرار رکھا ہے۔ یہ مقاصد دنیا کے کثیر الجہتی نظام میں اصلاحات کرنا، انسداد دہشت گردی تعاون ، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئےڈیجیٹل اور تکنیکی ٹیکنالوجیز کا استعمال اور عوامی رابطے میں اضافہ کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اطمینان ہے کہ برکس نے ہندوستان کی صدارت میں گذشتہ پانچ ماہ کے دوران تمام شعبوں میں تعاون بڑھایا ہے۔

 وزیر خارجہ نے کورونا وبا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس تباہی نے دنیا اور مختلف ممالک کی پالیسیوں کو سمجھنے اور اس کا اندازہ کرنے کے لئے ایک نئی بنیاد مہیا کی ہے۔ ہم سب کو وبائی امراض کے نتائج کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

جے شنکر نے کہا کہ برکس کے ممبر ممالک ایک منصفانہ ، اجتماعی، جامع اور نمائندہ کثیرالجہ عالمی نظم چاہتے ہیں۔ یہ انتظام بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر پر مبنی ہونا چاہئے۔ اس کے مطابق ، تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہئے اور ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان بنیادی اصولوں کی بنیاد پر ، جب ہم اپنی پالیسیاں بناتے ہیں ، تب ہی طے شدہ اہداف حاصل ہوسکتے ہیں۔

جے شنکر کے افتتاحی خطاب کے بعد دیگر چار ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بنیادی طور پر انہوں نے کورونا وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے وبائی امراض کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔