راہل کے ووٹ تنازع سے مشہور ہوئی برازیلی ماڈل، اپنی پرانی تصویر دیکھ کر ہوئی حیران
Story by ATV | Posted by Aamnah Farooque | Date 06-11-2025
راہل کے ووٹ تنازع سے مشہور ہوئی برازیلی ماڈل، اپنی پرانی تصویر دیکھ کر ہوئی حیران
نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستان کی انتخابی سیاست اِن دنوں ایک ایسے چہرے کے گرد گھوم رہی ہے جو ہزاروں کلو میٹر دور برازیل میں رہتا ہے، اور اپنے ملک میں ایک ہیئر ڈریسر اور انفلوئنسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں لارِسا نیری کی، جو انجانے میں ہی کانگریس رہنما راہل گاندھی کے ایک بڑے ووٹ فراڈ کے الزام کا مرکز بن گئی ہیں۔ گاندھی نے ہریانہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزام لگاتے ہوئے ووٹروں کی فہرست میں لارِسا نیری کی ایک پرانی تصویر استعمال کی، جس کے بعد یہ برازیلی ماڈل راتوں رات ہندوستان میں مشہور ہو گئی۔
جس تصویر نے سیاسی طوفان برپا کیا، وہ تقریباً آٹھ سال پرانی ہے، جو برازیلی فوٹوگرافر میتھیوس فریرو نے بیلو ہوریزونٹے میں کھینچی تھی۔ یہ ایک فری اسٹاک امیج ہے، جو انسپلیش اور پیکسیلز جیسی ویب سائٹس پر “نیلی ڈینم جیکٹ پہنی خاتون” کے نام سے موجود ہے اور اب تک چار لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہے۔ لارِسا نیری نے یہ تصویر اپنے ایک دوست کے پورٹ فولیو کے لیے کھنچوائی تھی، اور انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ برسوں بعد یہ ایک بین الاقوامی سیاسی تنازع کا حصہ بن جائے گی۔
ہندوستان میں ملی شہرت پر لارِسا نیری کی حیرت
منگل کے روز راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کی اجازت دینے کا الزام لگایا۔ ایک تصویر دکھاتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہی خاتون ہریانہ کی رائے اسمبلی سیٹ کی ووٹر لسٹ میں مختلف ناموں جیسے سیما، سویٹی، سرسوتی، رشمی اور وِملہ کے طور پر 10 مختلف بوتھوں پر 22 بار ووٹ ڈالتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ گاندھی نے اسے "سینٹرلائزڈ آپریشن" قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی خاموشی بی جے پی کے لیے مددگار ہے، جس نے کانگریس کی “بڑی جیت کو ہار میں بدل دیا۔جب لارِسا نیری نے اپنی پرانی تصویر ہندوستانی ٹی وی چینلز پر دیکھی، تو وہ حیران رہ گئیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو جاری کیا جو ہندوستان اور برازیل دونوں میں تیزی سے وائرل ہو گیا۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ دوستو! وہ میری پرانی تصویر استعمال کر رہے ہیں۔ اُس وقت میری عمر 18 یا 20 سال تھی۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ الیکشن ہے یا ووٹنگ سے متعلق کچھ... اور وہ بھی انڈیا میں! وہ مجھے لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے ہندوستانی کے طور پر دکھا رہے ہیں۔ یہ کیا پاگل پن ہے! یہ کیا بکواس ہے۔
A Brazilian model just found out her photo was used on fake Indian voter IDs.
Larissa Rocha Silva’s 2021 pic appeared 22 times — under names like Seema and Saraswati.
Rahul Gandhi claims 25 lakh fake votes helped BJP win Haryana by just 22,000 votes.
البتہ، اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لارِسا نے مزاحیہ انداز میں اس نئی شہرت پر خوشی کا اظہار بھی کیا کہ واہ! یہ تو کمال ہے، میں انڈیا میں ’پراسرار برازیلی ماڈل‘ کے طور پر مشہور ہو گئی ہوں! ایک اور پرتگالی ویڈیو میں لارِسا نے بتایا کہ کس طرح ایک عام سی تصویر کے باعث انہیں میڈیا کے کالز اور انٹرویوز کی درخواستیں آنے لگیں، اور ان کے دوست اب انہیں ہندوستانی نیوز چینلز کے اسکرین شاٹس بھیج رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن اور حکومت کی ردِعمل
کانگریس کے الزامات پر الیکشن کمیشن کے ذرائع نے سوال اٹھایا کہ اگر کانگریس کے پولنگ ایجنٹوں نے ووٹنگ کے دن جعلی ووٹروں کو دیکھا تھا تو انہوں نے فوراً اعتراض کیوں نہیں کیا؟ ایک افسر نے کہا کہ شک ہونے پر انہیں ووٹر کی شناخت کو چیلنج کرنا چاہیے تھا۔ وہیں، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ان الزامات کو “فرضی معاملہ” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی بہار انتخابات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور “انتخابی اندازوں اور اصل نتائج میں فرق ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔
بیلو ہوریزونٹے میں ایک فوٹوشوٹ سے لے کر ہندوستان کی سیاسی بحث کے مرکز تک، لارِسا نیری کا چہرہ انجانے میں ہی ووٹروں کی فہرست کی شفافیت اور ڈیجیٹل غلط معلومات پر عالمی مباحثے کا حصہ بن گیا ہے۔ اس تنازع کی حقیقت کیا ہے، یہ تو تحقیقات سے ہی سامنے آئے گی، لیکن ایک بات طے ہے ۔ لارِسا نیری اب راتوں رات ایک بین الاقوامی شخصیت بن چکی ہیں۔