بمبئی اسٹاک ایکسچینج کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 15-07-2025
بمبئی اسٹاک ایکسچینج کو بم سے اُڑانے کی دھمکی
بمبئی اسٹاک ایکسچینج کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

 



ممبئی/ آواز دی وائس
بمبئی اسٹاک ایکسچینج کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ کسی نامعلوم شخص نے بی ایس ای کو ایک دھمکی آمیز ای میل بھیجی، جس میں اسٹاک ایکسچینج کو تباہ کرنے کی بات کہی گئی۔ ای میل موصول ہونے کے بعد قریبی پولیس اسٹیشن سے فوراً رابطہ کیا گیا۔ موقع پر بم اسکواڈ اور مقامی پولیس اسٹیشن کے افسران پہنچے، لیکن تفتیش کے بعد بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں کچھ بھی مشکوک برآمد نہیں ہوا۔
یہ دھمکی آمیز ای میل "کامریڈ پینارائی وجَیَن" نامی ای میل آئی ڈی سے بھیجی گئی تھی۔ اس ای میل میں لکھا گیا تھا کہ بمبئی اسٹاک ایکسچینج کی ٹاور بلڈنگ میں چار  آر ڈی ایکس بم رکھے گئے ہیں، جو دوپہر 3 بجے پھٹیں گے۔
اس معاملے میں ایم آر اے مارگ پولیس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف بی این ایس کی دفعات 351(1)(ب), 353(2), 351(3), 351(4) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس اب مزید تفتیش میں مصروف ہے۔