چنڈی گڑھ: وزیراعلیٰ بھگونت مان کے گھر کے پاس ملا، سکیورٹی الرٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-01-2023
چنڈی گڑھ: وزیراعلیٰ بھگونت مان کے گھر کے پاس ملا، سکیورٹی الرٹ
چنڈی گڑھ: وزیراعلیٰ بھگونت مان کے گھر کے پاس ملا، سکیورٹی الرٹ

 

 

چنڈی گڑھ: پنجاب میں پیر کو اس وقت ہلچل مچ گئی جب ریاست کے وزیر اعلی بھگونت مان کے گھر کے قریب سے ایک بم برآمد ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ بم چندی گڑھ میں بھگونت مان کے گھر کے قریب سے برآمد ہوا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر بم پھٹ جاتا تو بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ بم وزیراعلیٰ کے ہیلی پیڈ کے قریب سے ملا ہے۔ یہ علاقہ مکمل طور پر حساس ہے اس لیے یہاں بم ملنا بھی سیکورٹی کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے۔

 یہاں کوئی ٹریول زون نہیں ہے، لوگ پیدل ہی اس مقام تک پہنچ سکتے ہیں، ایسی صورتحال میں بم کے اس مقام تک پہنچنے پر بھی کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

یہ واقعہ شام 4 سے 4:30 بجے کے قریب پیش آیا۔ یہاں ایک ٹیوب ویل آپریٹر نے ہیلی پیڈ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کے قریب آم کے باغ میں بم دیکھا۔

 بم چندی گڑھ کے کنسل اور موہالی میں نیا گاوں کی سرحد کے قریب سے ملا تھا۔ ہندوستانی فوج کی مغربی کمان کو بھی تحقیقات کے دائرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

اس دوران پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اپنی رہائش گاہ پر نہیں تھے۔ واقعہ کے پیش نظر علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

بتا دیں کہ  ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی رہائش بھی قریب ہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ جس جگہ سے بم ملا ہے وہاں سے سی آر پی ایف کیمپ بھی صرف 200 میٹر کے فاصلے پر ہے۔بم کی اطلاع ملتے ہی وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ لوگوں کو وہاں جانے سے روک دیا گیا۔ پورے علاقے کو کنٹرول میں لے لیا گیا۔ پورا علاقہ خالی کرا لیا گیا۔