رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے گھرکے باہر بم دھماکہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-09-2021
رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے گھرکے باہر بم دھماکہ
رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے گھرکے باہر بم دھماکہ

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

ریاست مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد بھی تشدد کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

 بی جے پی رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے گھر پر 8 ستمبر 2021 کی صبح 6.30 بجے بم دھماکہ ہوا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بم پھینکنے والے 3 ملزمان موٹر سائیکل پر آئے تھے۔

ارجن مغربی بنگال کی بیرک پور لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

گورنر جگدیپ دھنکھر نے بم دھماکہ پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات ریاست کی امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہیں۔

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے اس واقعہ کے لیے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

واقعے کے بعد پہنچی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس واقعے کے بعد رکن پارلیمنٹ کے گھر کے سامنے سیکورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

بنگال انتخابات کے بعد بھی تشدد ہوا ۔ 2 مئی2021 کو بنگال میں انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس کے بعد ریاست میں تشدد کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے۔

اس میں تقریبا 20 افراد ہلاک ہوئے۔

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) کی ایک ٹیم تشدد کی تحقیقات کے لیے بنگال گئی اور رپورٹ کولکاتہ ہائی کورٹ کو پیش کی۔جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ  بنگال تشدد کے معاملات کی جانچ ریاست سے باہر ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے رپورٹ لیک ہونے پر اعتراض کیا تھا۔

انتخابات کے بعد بنگال میں تشدد 13 جولائی2021 کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

کچھ نیوز چینلز اور ویب سائٹس پر رپورٹ کے انکشاف کے بعد ممتا بنرجی نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

ممتا نے کہا تھا کہ کمیشن کو عدلیہ کا احترام کرنا چاہیے اور یہ رپورٹ لیک نہیں ہونی چاہیے۔

یہ رپورٹ صرف عدالت کے سامنے رکھنی چاہیے تھی۔