بنگلورو/نئی دہلی، 7 ستمبر (پی ٹی آئی): لداخ سے لے کر تمل ناڈو تک آسمان پر نظر رکھنے والوں نے اتوار کی رات ایک نایاب منظر دیکھنے کے لیے چاند کی طرف رخ کیا—مکمل چاند گرہن یا ’خونی چاند‘۔زمین کا سایہ رات 9 بج کر 57 منٹ پر چاند کی سطح کو ڈھانپنے لگا، جب کہ مانسون کی بارش سے بھیگے کئی علاقوں میں بادلوں نے آسمان پر آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہی۔زمین کے سایئے نے رات 11 بج کر 1 منٹ پر چاند کو مکمل طور پر ڈھانپ لیا، جس سے وہ تانبے جیسا سرخی مائل نظر آیا ،یہی نایاب مظہر ہے جسے ’خونی چاند‘ کہا جاتا ہے۔
نروج موہن رمنجم، سربراہ سائنس کمیونیکیشن، پبلک آؤٹ ریچ اینڈ ایجوکیشن (اسکوپ) سیکشن، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس نے کہا کہ چاند 11:01 شب سے 12:23 شب تک مکمل گرہن میں رہا، یعنی کل 82 منٹ تک، سابق ڈائریکٹر جواہر لعل نہرو پلانیٹوریم بی ایس شیلجا کے مطابق، چاند گرہن کے دوران چاند سرخ اس لیے دکھائی دیتا ہے کہ سورج کی صرف وہی روشنی اس تک پہنچتی ہے جو زمین کے ماحول سے منعکس اور منتشر ہو کر گزرتی ہے۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس نے اپنے کیمپس بنگلورو، لداخ اور تمل ناڈو میں موجود دوربینوں کا رخ چاند کی طرف موڑ دیا تھا اور گرہن کی پیش رفت کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہِ راست نشر کیا جا رہا تھا۔
#WATCH | Delhi | The #LunarEclipse enters the Total Phase or the 'Blood Moon' phase pic.twitter.com/R27Dohm2mP
— ANI (@ANI) September 7, 2025
ملک کے کئی حصوں میں بادلوں نے منظر بگاڑ دیا، تاہم دنیا بھر کے فلکیات کے شائقین کی جانب سے کیے گئے لائیو اسٹریمنگ نے اس مایوسی کو کم کر دیا۔
یہ مکمل چاند گرہن پورے ایشیا اور یورپ، افریقہ اور مغربی آسٹریلیا کے کچھ حصوں سے بھی نظر آیا۔
یہ بھارت سے نظر آنے والا 2022 کے بعد سب سے طویل مکمل چاند گرہن تھا، اور 27 جولائی 2018 کے بعد پہلا موقع تھا جب پورے ملک سے یہ منظر دیکھا جا سکا۔
اگلا مکمل چاند گرہن بھارت سے 31 دسمبر 2028 کو دکھائی دے گا۔
چاند گرہن ایک نایاب مظہر ہے اور یہ ہر پونم یا امراؤس میں نہیں ہوتا کیونکہ چاند کا مدار زمین کے مدار کے مقابلے میں تقریباً 5 ڈگری جھکا ہوا ہے۔چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور اپنا سایہ چاند کی سطح پر ڈال دیتی ہے۔
سورج گرہن کے برعکس، مکمل چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے کسی خاص آلے کی ضرورت نہیں ہوتی—یہ آنکھ سے براہِ راست، دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے محفوظ طریقے سے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارت میں چاند گرہن کئی توہمات سے جوڑا جاتا ہے۔ لوگ اکثر کھانے پینے اور جسمانی سرگرمیوں سے گریز کرتے ہیں، یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ "زہر یا منفی توانائی" لا سکتا ہے۔ بعض کا یہ بھی ماننا ہے کہ گرہن "حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کے لیے نقصان دہ" ہے۔تاہم فلکیات دانوں کا کہنا ہے کہ چاند گرہن محض سائے کا مظہر ہے، جسے آریہ بھٹ کے زمانے سے بھی پہلے سمجھا جا چکا تھا، اور "یہ انسانوں یا جانوروں کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔بدقسمتی سے غیر سائنسی عقائد نے ماضی میں گرہن کے دوران کچھ افسوسناک واقعات کو جنم دیا، جو سائنسی آگہی کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ یہ بالکل محفوظ ہے کہ آپ باہر جائیں، کھائیں اور اس شاندار فلکی مظہر کا لطف اٹھائیں
نہرو پلانیٹوریم میں عوام کا ہجوم، مکمل چاند گرہن کا نظارہ
راجدھانی میں اتوار کی شب بڑی تعداد میں لوگ نہرو پلانیٹوریم پہنچے تاکہ مکمل چاند گرہن کا منظر دیکھ سکیں، جو رات 8 بج کر 58 منٹ پر پورے بھارت میں شروع ہوا۔ نہرو پلانیٹوریم کی پروگرام منیجر، پررنا چندرہ نے بتایا کہ یہ گرہن رات 2 بج کر 25 منٹ تک جاری رہے گا۔ پررنا چندرہ نے کہا کہ بھارت میں آج مکمل چاند گرہن دکھائی دے گا۔ یہ گرہن رات 8:58 بجے شروع ہوااور تقریباً 11 بجے کے قریب اس کا رنگ سرخ ہو ا۔ اسی وجہ سے اسے ’ریڈ بلڈ مون‘ بھی کہا جاتا ہے۔ سورج گرہن کو ننگی آنکھ سے نہیں دیکھنا چاہیے، لیکن چاند گرہن کو آپ کھلی آنکھوں سے بغیر کسی خاص آلے کے محفوظ طریقے سے دیکھ سکتے ہیں۔ اس دن کو خاص بنانے کے لیے نہرو پلانیٹوریم میں بڑی اسکرینیں اور دوربینیں لگائی گئی ہیں تاکہ فلکیات کے شائقین آکر اسے دیکھ سکیں۔ یہ گرہن رات 8:58 بجے سے 2:25 بجے تک جاری رہے گا۔ یہ اس سال کا آخری چاند گرہن ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج کی روشنی کو روک دیتی ہے اور وہ روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی۔
بنگلورو کے نہرو پلانیٹوریم میں عوام کے لیے جدید ہائی ریزولوشن دوربینیں نصب کی گئی تھیں تاکہ لوگ اس مکمل چاند گرہن کا قریب سے مشاہدہ کر سکیں۔ یہ ایک مکمل چاند گرہن ہے، اور اگلا ایسا گرہن 2028 میں دکھائی دے گا۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس(IIA) کے نروج موہن رمنجم نے کہاکہ ہمارے پاس 8 انچ کی خودکار دوربین ہے جو کمپیوٹر کے ذریعے چاند کو خود بخود ٹریک کرتی ہے۔ اس کے پیچھے کیمرہ نصب ہے، جسے ساتھی آپریٹ کرتے ہیں تاکہ دوربین کا رخ ہمیشہ چاند پر رہے۔ یہ کیمرہ کیبل کے ذریعے لیپ ٹاپ سے جڑا ہوا ہے اور پھر لیپ ٹاپ سے کمانڈ سینٹر تک لائیو اسٹریم پہنچتی ہے۔ وہاں بھارت کے پانچ مختلف مقامات سے آنے والی براہِ راست تصاویر کو یکجا کیا جاتا ہے۔اس سے قبل نہرو پلانیٹوریم کے سینئر انجینئر او پی گپتا نے بھی چاند گرہن پر بات کرتے ہوئے کہاکہ رات 11:48 بجے گرہن اپنی انتہا پر رہا اور یہ 48 منٹ تک جاری رہا